: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر امدادی ٹیم کو اس وقت جیٹ بلیو کے جہاز کو خالی کروانا پڑ گیا جب ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایسوسی ایٹڈ
پریس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ٹرمینل پانچ کے گیٹ کی جانب جا رہا تھا جب لیپ ٹاپ کی بیٹری میں آگ لگ گئی۔ بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن سے آنے والی جیٹ بلیو کی اس فلائٹ میں عملے نے فوری طور پر آگ بجھا دی۔ اس کے بعد امدادی ٹیم نے جہاز کو ایمرجنسی سلائیڈ سسٹم کے ذریعے مسافروں سے خالی کروا لیا۔ حکام کے مطابق سات مسافر معمولی زخمی ہوئے۔